731101 9840487 Opposition failed to mobilise people from KP says Shaukat akhbar 1

لیاقت خٹک نےنوشہرہ کےضمنی الیکشن میں پارٹی کودھوکا دیا،شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک (پشاور)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اآئی) کے رہنما اور صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ لیاقت خٹک نے نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کو دھوکا دیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک کے ایسے عمل سے پرویز خٹک کی سیاست پر بھی اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت خٹک کو پی ٹی آئی نے سنجیدہ نہیں لیا تھا، لیاقت خٹک اتنے اثر رسوخ والے ہیں یا نہیں اس کا علم نہیں، لیکن یہ ہمارے لیے سبق ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک اگر اس پر خوش ہیں کہ ہمیں ہرا دیا تویہ بھی دیکھیں کہ ان کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا، لیاقت خٹک کے خلاف کارروائی کے لیے پارٹی قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھے گی۔

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف 11 جماعتیں تھیں تو دوسری طرف تحریک انصاف 2 گروپوں میں بٹ گئی تھی، ہمارے خلاف 11 جماعتیں مل کر انتخاب لڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوشہرہ میں ہم ہار گئے، مان تو رہے ہیں، دھاندلی کا شور نہیں کر رہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخاب میں شکست کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا اگر پی ٹی آئی پنجاب میں ہاری ہے تو وہاں بھی ہمارا ووٹ بینک بڑھا ہے۔