Mathera 1

معاشرے میں عجیب طرح کے رجحانات اوررویے پروان چڑھ رہے ہیں ،متھیرا

ویب ڈیسک (کراچی) نامور اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عجیب طرح کے رجحانات اوررویے پروان چڑھ رہے ہیں ،یہاں کوئی غمزدہ بھی ہو تو باتیں کی جاتی ہیں ایسے میں کسی کی خوشی کو کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں متھیرا نے کہا کہ لوگوں سے بھلائی کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور دوسروں کا حق مارنے اور ان کی خوشی پر حسد کرنے والے بے حساب ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

اگر ایک انسان کامیابی حاصل کرتا ہے تو میں کیوں اس سے حسد کروں یا اسے نقصان پہنچانے کیلئے سازشیں کروں ۔ اگر کوئی دکھی ہے تو میں اس کا دکھ نہیں بانٹ سکتی تو مجھے کوئی حق حاصل نہیں میں ایسا کوئی اقدام کروں جس سے اس کے دکھ میں مزید اضافہ ہو۔ ہمار ے معاشرے میں یہی رجحانات اور رویے پروان چڑھ رہے ہیں جس سے دل بہت دکھی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ