212489 8512132 updates

ہمارے دورمیں ریڈیواورپی ٹی وی سیکھنےکےبہترین ادارے تھے،ثمینہ پیرذادہ

ویب ڈیسک (کراچی) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے ہمارے دور میں ریڈیو او رپی ٹی وی سیکھنے کے بہترین ادارے تھے جس سے اداکاری میں پختگی آئی ،نئے آنے والے اداکار تعلیم یافتہ ہیں اور وہ بات کو سمجھتے ہیں ،پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے دوسری ملاقات میں ہی عثمان پیرزادہ کو پرپوز کر دیا تھا اور آج دونوں خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ سیر و سیاحت کا جنون کی حد تک شوق ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے اس غرض سے سر گرمیاں کی جاتی ہیں،۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا حسن دید کے قابل ہے ۔