saif ali khan kareena kapoor

بھارتی اداکارہ کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد

ویب ڈیسک(ممبئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کو آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فی الحال اپنے دوسرے بچے کی تصویر یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

کرینہ کپور اور سیف علی خان دوسری بار والدین کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ان کا ایک بڑابیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یاد رہےتیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔ تیمور سوشل میڈیا پر تو مقبول ہے ہی تاہم بھارتی میڈیا کابھی پسندیدہ بچہ ہے۔