outbreak coronavirus world 1024x506px

کورونا سےمزید 16افرادجاں بحق1160 نئےکیسزرپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 160 نئےکیسزسامنے آئے،ملک میں کروناوائرس کےفعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 226 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 16 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 491 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 32 ہزار 313 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 87 لاکھ 18 ہزار 555 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس ک 16 سو 5 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔