سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ تیار

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ, الیکشن کمیشن نے پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی لگادی، بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے پر پابندی ہوگی، صدرمملکت، گورنرزسینیٹ انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے.

مسودہ کے مطابق صدر، گورنر دفاتر کو بھی انتخابی مہم میں استعمال نہیں کرسکیں گے، دھمکی، لالچ اور تحائف کے عوض ووٹ ڈالنے یا دلوانے پر پابندی ہوگی، کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات 5 روز میں جمع کرائے گا،انتخابی اخراجات کا لین دین جی ایس ٹی رجسٹرڈ اداروں سے کیا جائے، سیاسی جماعت یا کسی کی طرف سے اخراجات امیدوار کے اخراجات تصور ہوں گے.

مسودہ کے مطابق اخراجات صرف مخصوص بینک اکاؤنٹ سے کیے جائیں، سرکاری دفاتر یا ملازمین سے مدد لینے پر پابندی ہوگی، بیلٹ پیپر پر موجود سرکاری نشان کو مسخ کرنا بدعنوانی تصور ہوگی.