صوبے کےمختلف حصوں میں ہلکی بارش کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اورگردونواح میں مطلع ابرالود ہے،پشاور سمیت صوبے کے چند اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رکارڈ،پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ جبکہ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیا گیا ہےکالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 جبکہ پاڑا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کالام میں 8 جبکہ چترال میں 1 ملی میٹر بارش، اپر دیر میں 3 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔

صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔