59b6fe6b a7bf 4659 9383 f730bfa8952e

مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان پہنچ گئے

ویب ڈیسک(پشاور)مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانہ عبدالخبیر آزاد مسجد قاسم علی خان پہنچ گئے ہیں عبدالخبیر آزاد مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق قاسم علی خان کی مسجد میں دونوں علما کرام کے درمیان مذکرات جاری، مذکرات میں 2 عیدوں کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔

اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین کا شکر گزار ہوں کے انہوں نے دعوت دی،مفتی شہاب الدین سے ملاقات میں اہم امور سے متعلق مشاورت ہوئی ہے ،ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تمام تر معاملات میں شرعی شہادت اور اصول کو تقویت دی جائے گی،علما کے پلیٹ فارم سے ملکی وحدت کو یقینی بنائیں گے،پورے ملک سے شہادتیں سے وصول کریں گے، ایک ہی دن عید اور روزہ کا اہتمام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

اس دوران مفتی شہاب الدین کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالخبیر آزاد کے آنے پر خوشی ہوئی ہے،عید اور رمضان میں وحدت ہونی چاہیے،ایوان بالا میں ایک ہی روز اور عید اور رمضان سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک ہی روز عید اور رمضان کے سلسلے میں شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے کیے جائے تو خوشی ہوگی، غیر شرعی و غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف