illegal firing guns january 1 2019 2

شمالی وزیرستان: این جی او کی گاڑی پر فائرنگ ،4 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک(شمالی وزیرستان) تحصیل شیواہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکےلے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی گئی چاروں خواتین مقامی تربیتی مرکز سے تعلق رکھتی ہیں، جو مرکز کی جانب جا رہی تھی کہ انہیں راستے میں روک کر ٹارگٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور خواتین کو قتل کرنے کے بعد ان کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کی جانب سے جاں بحق خواتین کا تعلق این جی او سے بتایا گیا ہے، تاہم این جی او نے خبر کی تردید کی ہے۔

حملے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد، جب کہ نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میر علی منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں آئی پی کے قریب پیش آیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

جاں بحق خواتین اور زخمی ڈرائیور کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔