ویب ڈیسک(شانگلہ)شانگلہ بیلے بابا بازار میں صفائی کا ناقص نظام جگہ جگہ گندگی کے ڈھیربن گئے،صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی دکاندار اور لوگ ندی میں گندگی ڈال رہے ہیں پانی کے استعمال سے علاقے میں امراض پھیل رہے ہیں
گندے پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
صفائی کےناقص نظام کے باعث محکمہ ٹی ایم اے اورادارے ناکام ہو چکے ہیں۔