Screen Shot 2021 02 22 at 4.17.33 PM

پاکستان کا مقصد ہے ایک قوم، ایک منزل اور امن کاسفر جاری رکھنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو آپریشن رد الفساد کے چار سال ہوگئے،22 فروری 2017 کو آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا،آج ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے ،آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک میں امن کا قیام تھا ،آپریشن ردالفساد کا دائرہ پورے ملک پر محیط تھا،ہر پاکستانی ردالفسادکاسپاہی ہے،آپریشن ردالفساد کا مقصد عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا.

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قبائلی علاقے کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔ طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔ ملک بھر میں 3 لاکھ سے زائد انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیےجاچکے ہیں۔ دہشتگردوں نے پاکستان میں زندگی مفلوج کرنے کی ناکام کوشش کی۔72 ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحہ ملک بھر سے برآمد کیا گیا۔ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کو ناکام بنایا گیا۔ گوادر میں ہوٹل پر حملے کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ 750 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر ریاست کی رٹ بحال کی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی 3نشستوں کے نتائج چیلنج کردیئے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج گوادرمیں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور کراچی میں امن ہے۔ بارودی سرنگوں کو غیرفعال کرتے ہوئے ہمارے 2 سپاہی شہید اور 119 زخمی ہوئے۔ شدت پسندی کیطرف مائل 5 ہزار افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا گیا۔ آج ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں۔ آج یوم پاکستان کا مقصد ہے ایک قوم، ایک منزل۔ امن کاسفر جاری ہے۔