Untitled 1 135

حکمرانوں کو سوتے جاگتے صرف پی ڈی ایم ہی نظر آتی ہے.امیر حیدر خان

ویب ڈیسک (ملاکنڈ): سابق وزیر اعلی اور اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا سخاکوٹ میں کارکنوں سے خطاب، امیر حیدر خان ہوتی نے خطاب میں کہ عمران خان کو 2018 میں وزیر اعظم بنتے وقت دھاندلی کیوں نظر نہیں آرہی تھی، حکمرانوں کو اپنی یقینی شکست نظر آرہی ہے اس لئے طریقہ کار کو بلڈوز کرنا چاہتے ہیں.

امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ سینیٹ چئیرمین کے خلاف عدم اعتماد کے وقت کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کے وقت وزیراعظم کیوں خاموش رہے، پارلیمنٹ کو بلڈوز کر کے آئینی ترامیم کے لئے نت نئے طریقے بنائے جارہے ہیں، وزیر اعظم لا علم ہے کہ سپریم کورٹ ترمیم نہیں بلکہ صرف تشریح کر سکتی ہے، حکومت جانتی ہے کہ ان کے نا اہلی کے باعث ان کے اپنے اراکین بھی ووٹ نہیں دینگے، حکمرانوں کو سوتے جاگتے صرف پی ڈی ایم ہی نظر آتی ہے، حکمرانوں کے لہجے بتا رہی ہے کہ وہ پی ڈی ایم سے کس قدر خوف زدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، طارق سعید کا چھاپہ، تتر خیل ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز سمیت پورا عملہ معطل

پی ڈی ایم سیلیکٹڈ وزیراعظم اینڈ کمپنی کے ذہنوں پر سوار ہے، نئے پاکستان کے نام پر پرانے پاکس کا حلیہ بگاڑ دیا گیا، حکومتی مشینری کے باوجود نوشہرہ الیکشن ہارنا حکومت پر عدم اعتماد ہے، ہم مسلم لیگ کے جیت پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق

اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کی باتیں کرنا صوبائی حقوق سلب کرنے کی مترادف ہے، صوبوں سے اختیارات لیکر اور مالیاتی طور پر مفلوج بنانے کی سازشیں بند ہونی چاہیے، خصوصاً پختون بیلٹ میں امن وامان کی خرابی کی اجازت نہیں دینگے، موجودہ امن کے لئے اے این پی اور پختون قوم نے بیش بہا قربانیاں دی.