kamran ali

گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا- وفاقی سیکرٹری خزانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام کی شرکت، کمیٹی نے آٹے، چینی، چکن، انڈوں اور خوردنی تیل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا، اشیائے ضروریہ میں سے 18 کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 میں کمی ہوئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر 11 اہم اشیاء رعائتی نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں، گھی اور خوردنی تیل کی دستیابی اور قیمتوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، رواں سال صوبے میں چینی کے مطلوبہ ذخائر کے حصول کا عمل تیز کریں، یوٹیلیٹی سٹورز چینی کی ضروریات کیلئے 50 ہزار ٹن درآمد کرنے کے انتظامات کرچکا ہے، سیکرٹری خوراک و زراعت نے کہا کہ ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے، کمیٹی کی صوبوں میں آٹے کی ارزاں نرخوں پر طلب کے مطابق فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایران کا پاکستان کے ساتھ تحارتی حجم بڑھانے کا عندیہ
مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ن لیگ کی واضح برتری، شہباز شریف کی مبارکباد

پنجاب اور سندھ کے حکام کی چکن اور انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بریفنگ، کمیٹی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی گئی، اشیائے ضروریہ کے ذخائر مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔