images 61

مہلک وائرس مزید 41جانیں نگل گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 483 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید 752 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار623، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار146، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار384، بلوچستان میں 18 ہزار993، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھاندلی کی بجائے ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ایوان بننا چاہئے، بیرسٹر گوہر

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار43، اسلام آباد 493، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 291 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں