news 1575400019 9447

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی اسمبلی اجلاس شام چار بجےمنعقدہوگا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس کا ایجنڈا 156 نکاتی ہے،آج قومی اسمبلی اجلاس میں نجی کاروائی کا دن ہے اراکین کے نجی بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورافراط زر کےبارے عام بحث آج بھی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

*کراچی میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے بارے میں توجہ دلاو نوٹس اور بڑھتی ہوئی بجلی، گیس، پٹرول اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرعوامی تشویش بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔

*قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین بچوں کےحوالےسےکارپورل پنشمنٹ بارے کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

*عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے بل پرقائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم کے چیئرمین رپورٹ پیش کریں گے اس کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول، داخلہ سمیت متعدد کمیٹیوں کی مختلف نجی بلوں پر رپورٹس بھی ایجنڈا کا حصہ ہونگے۔

*اجلاس میں فیڈرل میڈیکل انسٹیٹیوٹ آرڈیننس کو مسترد کئیےجانے کی قرارداد پرویز اشرف پیش کریں گے۔