imran khan new pic 1

وزیراعظم عمران خان دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہوگئے، دورے میں عمران خان سری لنکن صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں اور وفودکی سطح کے مذاکرات کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کر رہے ہیں ، وزیراعظم کا سری لنکا کا دورہ 2دن پر مشتمل ہوگا، منصب سنبھالنے کےبعد عمران خان کاسری لنکا کایہ پہلا دورہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

وزیراعظم آفس کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سری لنکن صدراورہم منصب سےملاقات کریں گے، ملاقوں میں تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگرامور میں دو طرفہ تعاون پربات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان مختلف امورمیں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

وزیراعظم آفس نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ، پاکستان اور سری لنکادوستی کےدرمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے ، دورہ دونوں ملکوں کےتعلقات ،تعاون کے فروغ میں مددگارثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

واضح رہے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔