ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینیے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا،قیمتوں کے اشاریی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فروری کے مہنے میں کھانے پینے کی 25 اشیا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے مگرتباہی سرکار ان اسٹورز پر بھی اشیاء ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت کر رہی ہے۔