131ddf7dd66e221be0711ff522f8b14d 800x320 1

شمالی وزیرستان: تمام سرکاری ملازمین،این جی اوز ، میڈیا پرسن حکومت کےحمایت یافتہ عمائدین وملکانان سمیت عوام کو الرٹ رہنےکی ہدایات

ویب ڈیسک(میرانشاہ)شمالی وزیرستان میں پولیس کی طرف سے تمام سرکاری اور نیم سر کاری تنظیموں کو الرٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سرکاری ملازمین ، این جی اوز ، میڈیا پرسن حکومت کےحمایت یافتہ عمائدین وملکانان سمیت عوام کو الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ غیرضروری اجتماعات میں جانے سے گریز کریں ،مشکوک افراد اور چیزوں پر کڑی نظر رکھ کر پولیس کو بروقت اطلاع کریں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نےپورے ضلع میں ہر قسم کی اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل

واضح رہے کہ گزشتہ روز میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صباون این جی او کی 4 خواتین جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوا تھا ۔