117096336 eulbagkvgaarsyf

این اے 75 سیالکوٹ دھاندلی معاملہ:یٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ڈسکہ این اے 75 سیالکوٹ میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ ،ریٹرننگ افسر اطہر عباسی نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا،ریٹرننگ افسر کا الیکشن کمیشن کو تحریری جواب کی کاپی مشرق نیوز نے حاصل کر لیاآر او کا پریذائیڈنگ افسران پردھاندلی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

آر او کے جواب میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،لیگی امیدوار کے پاس موجود فارم 45اور پریذائیڈنگ افسران کے نتائج میں فرق ہے، پریذائیڈنگ افسران کے نتائج کے مطابق 23پولنگ اسٹیشنز پر لیگی امیدوار نے 3500ووٹ لیے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

نوشین افتخار کا دعوی ہے کہ انہیں 5ہزار ووٹ ملے،پریذائڈنگ افسران جان بوجھ کر تاخیر سے پہنچے،نوشین افتخار نے جواب میں کہا کہ بادی النظر میں پریذائڈنگ افسران نے نتائج میں ردوبدل کیا، متنازعہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔