Screen Shot 2021 02 23 at 3.40.27 PM

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا آمد

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا آمد،وزیراعظم سری لنکامہندراراجاپکسےنےوزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش , توپو ں کی سلامی بھی دی گئی،پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے بجائے گئے

منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے،وزیرِ اعظم عمران خان سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے.

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

اعلیٰ سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے.

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا دوستی کے درمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے،وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا.