Untitled 1 140

عوام پٹھانوں پر تانہ مارتے تھے کہ تبدیلی کی ہوا پہلے آپ لیکر آئے ہیں اللہ کے فضل سے تبدیلی کا جنازہ بھی پٹھانوں نے نکال دیا. اختیار ولی خان

ویب ڈیسک (نوشہرہ): نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان کا میڈیا سے گفتگو، ان کا کہنا تھا کہ میری جیت کی خوشی پر لیاقت خٹک کا جشن منانے پر اس کا شکر گزار ہوں، میری کامیابی پر پورے ملک میں جشن منایا جارہا ہیں ،میری جیت کے جشن پر لیاقت خٹک کو وزرات سے نہیں ہٹایا، بلکہ دو ماہ پہلے اس کو وزارت سے ہٹانے کے امکانات تھے، لیاقت خٹک اور میرے درمیان کھبی ٹیلیفون پر بھی بات نہیں ہوئی، ملاقات تو دور کی بات لیاقت خٹک کو وزرات سے ہٹانا پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہیں.

حکمران جماعت اور پرویز خٹک اپنے غرور کے نشے میں تھے کے عوام نے پرویز خٹک کا غرور خاک میں ملا دیا ان لوگوں نے جو عوام کے ساتھ کیا، پی کے 63 کا نتیجہ اس کا ری ایکشن ہیں، الیکشن کے لیے منتخب کردہ پریزاڈنگ اور اسسٹنٹ پریزاڈنگ پرویز خٹک نے تعینات کئے تھے، ہمارے پاس تو دھاندلی کرنے کے وسائل نہیں تھے، دھاندلی خود پرویز خٹک نے کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

اختیار ولی نے کہا کہ پی کے 63 میں دس ہزار ووٹ پرویز خٹک نے خریدے تھے، دس ہزار ووٹوں کے لیے پیسے گورنر ہاوس، سی ایم ہاوس اورپرائم منسٹر ہاوس سے سے دئے گئے تھے، دس ہزار ووٹو پر لگایا گیا عوام کے پیسے سے آٹا سستا کرتے، بجلی اور گیس سستی کرتے عمران خان کہتا تھا کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا آج وہی پیسہ حکمران جماعت نے دھاندلی پر لگادیا پی کے 63 کے نشست پر حکمران جماعت 80 کروڑ روپے لگائے ہیں اتنا زیادہ پیسہ لگانے کے باوجود تحریک انصاف کو شکست ہوئی پورے ملک کے عوام پٹھانوں پر تانہ مارتے تھے کہ تبدیلی کی ہوا پہلے آپ لیکر آئے ہیں اللہ کے فضل سے تبدیلی کا جنازہ بھی پٹھانوں نے نکال دیا.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج نوشہرہ کے عوام اپنے دامن پر تبدیلی لانے کا بدنماء داغ دھو ڈالا الیکشن رزلٹ پر یہ کسی قسم کا ایکشن نہیں لے سکتے رزلٹ کا نتیجہ چار ہزار لیڈ سے زائد ہیں اور الیکشن کمیشن قانون کے مطابق اس کی دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی، پرویز خٹک اپنے کارکنوں کو خوش کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ ہم کیس کررہے ہیں، پرویز خٹک اور عمران خان اپنی شکست تسلیم کرلے تو بہتر ہوگا.