کامیڈین کپل شرما کو وہیل چیئرپردیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی

ویب ڈیسک (ممبئی)گزشتہ روز کپل شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا اور وہ وہیل چیئر پر ائیرپورٹ سے باہر نکل رہے تھے۔ اس دوران میڈیا کے رپورٹرز اور فوٹو گرافرز سے بھی الجھ پڑے تھے۔

کپل کی وہیل چیئر پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اب خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں کپل نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں اور جم میں ورزش کے دوران کمرپرچوٹ لگی تھی جو کچھ دن میں ٹھیک ہوجائے گی۔

انہوں نے فکر کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ کپل شرما کا شمار بھار ت کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے اور وہ مشہور ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان بھی ہیں۔