ecp senate

سینیٹ الیکشن کی تیاریاں جاری،نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائےگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی امیدوار کل تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن 2021 کیلئے الیکشن کمیشن میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری مقرر ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور

دوسری جانب بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےوالےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ، بلوچستان سےسینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست صوبائی الیکشن کمشنرکےدفترپرآویزاں کی گئی، فہرست میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےوالوں میں36امیدوار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔