download 2 75

الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک (اسلام آباد )الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی گئی ۔الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کی سماعت کی ۔تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

تمام پریذائڈنگ افسران کو فریق کیوں بنا دیا؟ ممبر الیکشن کمیشن کا درخواستگزار سے استفسار،اس حوالے سے الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف قریشی کا کہنا تھاکہ جن مخالف امیدواروں کو فریق بنایا ہے ان کے ایڈریس بھی دیں، حوالہ بھی دیں کہ کس قانون کے تحت درخواست دائر کی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی کل تک ترمیم کر دینگے ۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہکمیشن ریٹرننگ افسر اور مخالف امیدوار کو نوٹس جاری کرے، لیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی۔