5de635580a35f 1

پشاور:الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

ویب ڈیسک (پشاور)الیکشن کمیشن نے ایپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کے بعدامیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔فہرست کے مطابق مختلف نشستوں پر 41 امیدوار میدان میں ہیں۔7 جنرل نشستوں پر 19 .2ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 8 امیدوار ہیں۔خواتین کی 2 نشستوں پر 9 اقلیت کی 1 نشست پر 5 امیدوار ہیں ۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف

الیکشن کمیشن کے مطابق ایپلٹ ٹریبونل میں 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف درخواست دی تھی ۔ایپلیٹ ٹریبونل نے 10 امیدواروں کے آلیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے ایک امیدوار حامد الحق کو اہل قرار دیا تھا ۔امیدوار 25 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے ،سکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔امیدوار 2 مارچ تک ریٹائر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان