Is Pakistan likely to be removed from FATF grey list

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ آج کے اجلاس میں کر لیا جائے گا- حکام خزانہ ڈویژن

ویب ڈیسک: پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف پلانری اجلاس کا تیسرا روز

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان سے متعلق رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف کا جائزہ مکمل،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ آج کے اجلاس میں کر لیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان کی رپورٹ پیش پلانری اجلاس میں پیش کی گئی تھی،

حکام خزانہ ڈویژن کے مطابق پاکستان نے ستائیس نکات پر عملدرآمد رپورٹ ایشیا پیسفک گروپ کو ارسال کی تھی،پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ کی روشنی میں ایشیا پیسفک گروپ نے جائزہ رپورٹ تیار کی،ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد ممبران کی جانب سے جائزہ لیا گیا.

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹس پر بحث آج مکمل ہو گی،جمعرات کی شام پلانری اجلاس میں ہونے والوں فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ ہوگی.