n00887809 b

دیرلوئر:ٹریلرٹرک اورفلائنگ کوچ میں تصادم،3 افراد زخمی

ویب ڈیسک(دیر لوئر) دیر لوئر کےعلاقہ تلاش روڈ پرٹریلر ٹرک اورفلائنگ کوچ کے درمیان حادثہ پیش آیا،حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122کے مبطابق کنٹرول روم دیر لوئر کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے ریسکیو میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئےٹیم نے فلائنگ کوچ کو ریکورکرلیاہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر

میڈیکل ٹیم نے 2 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے تلاش ہسپتال منتقل کر دیا اور ایک زخمی کو ابتدائی طبعی امداد دی جس کے بعد مریضوں کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی