yousaf gillani

یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سےملاقات،سینیٹ الیکشن پربات چیت

ویب ڈیسک(لاہور)سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پربات چیت کی گئی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز، ایاز صادق مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا، یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے ہم عوام کی بات کرتے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ کو عزت دی اور اس کی بالا دستی کے لیے کام کیا، جب میں وزیر اعظم تھا تو کبھی اپوزیشن سے تصادم کی نوبت نہیں آنے دی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست میں اونچ نیچ آتی ہے، ہمیں ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا چاہیے، ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی بھی کیا اور ہم پھر اکٹھے ہوئے ہیں، پی ڈیم ایم ایک حقیقت ہے، پی ڈی ایم کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہو گی۔