مریم اورنگزیب کا حمزہ شہبازشریف کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر

وب ڈیسک (لاہور): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہبازشریف کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ طویل عرصے سے ناحق قید کاٹنے والے حمزہ شہباز کو آخر کار انصاف ملا، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہبازکو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، عمران صاحب کے غرور کا سر آج نیچا ہوا ہے، حمزہ شہباز نے جو ناحق قید کاٹی ہے ان ماہ وسال کا جواب کون دے گا؟

حمزہ شہباز کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عوام سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والے عناصر کو معاف نہیں کرے گی، عوام کو حمزہ شہباز کا گھر آنا مبارک ہو۔