سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ : فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی خفیہ ووٹنگ ہونی چاہیے یا نہیں ، چیف جسٹس

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ طریقہ کار سے متعلق قانونی و آئینی رائے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ،دوران سماعت سپریم کورٹ کے پانچ رکنی کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمان کا متبادل نہیں ہے۔ ریاست کے ہر ادارے نے اپنا کام حدود میں رہ کر کرنا ہے، پارلیمان کا اختیار اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید اپنے ریمارکس میں کہا کہ خفیہ ووٹنگ ہونی چاہیے یا نہیں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اگر آئین کہتا ہے کہ خفیہ ووٹنگ ہو گی تو ہو گی، بات ختم۔

ان کا مزید اپنے ریمارکس میں کہا کہ جو سوال ریفرنس میں پوچھے گئے ہیں اس پر ہی جواب دیں گے۔ عدالت نے تعین کرنا ہے کہ سینیٹ الیکشن پر آرٹیکل 226 لاگو ہوتا ہے یا نہیں؟۔

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی.