جب عوام کی طاقت سے الیکشن لڑا جاتا ہے تو ہار صرف کٹھ پتلیوں کی ہوتی ہے- بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، لاہور میں پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ایک فیصلہ کیا تھا کہ ہم مل کر تمام ضمنی اور سینیٹ انتخابات لڑیں گے، جس کے نتیجہ میں پی ڈی ایم نے حکومت کو ملک کے ہر کونے میں ہونے والے انتخابات عبرتناک شکست دی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔جمہوری حکومت عوام کی امیدوں کے حساب سے ان کے مسائل کا حل نکالتی ہے اور بجائے کسی سے ڈیکٹیشن لینے کے عوام کی خواہشات کے مطابق چلتی ہے.جب عوام کی طاقت سے الیکشن لڑا جاتا ہے تو ہار صرف کٹھ پتلیوں کی ہوتی ہے.