KPk Govt 2

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے طلباء کے لئے میڈیکل کالجز میں کوٹہ سیٹوں کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے طلباء کے لئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کوٹہ سیٹوں کی منظوری دے دی، اعلامیہ کے مطابق کوٹہ سیٹوں سے مجموعی طور 334 طلباء صوبہ بھر کے میڈیکل، ڈینٹل کالجز میں داخلہ لے سکینگے، قبائلی اضلاع کو سب ڈویژن سطح پر میرٹ پر 11 سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے، 7  قبائلی اضلاع کی سطح ضلعی کوٹہ سے 234 طلباء داخلہ لے سکینگے، قبائلی اضلاع کے رہائشی سیٹ کوٹہ پر 29 طلباء و طالبات داخلہ لے سکینگے، قبیلہ کی بنیاد پر 56 سیٹوں کی منظوری دی گئی، قبائلی اضلاع کے طلباء و طالبات صوبہ کے تمام 12 میڈیکل کالجز میں داخلہ لے سکینگے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھرمیں اساتذہ کا تبادلہ ڈومیسائل کے مطابق کیا جائِے گا، مینا خان آفریدی