گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2058 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 71 ہزار 490 افراد متاثر ہوئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 261 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 448 ہے، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2058 ہے۔