زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں،سارہ علی خان

ویب ڈیسک (ممبئی) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں ہے۔

برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں: سارہ علی خان

سارہ علی خان کو عام طور پر سادہ لباس شلوار اور قمیض میں دیکھا گیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ نے بتایا کہ میں بہت ہی سادہ انسان ہوں اور دل سے ایک دیسی لڑکی جیسی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں اور مجھے بالکل بھی برانڈڈ چیزوں کی عادت نہیں ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہنگے برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض اور جوتی میں ہی خوش ہوں۔