پاکستان میں کورونا سے آج مزید 64افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 64 اموات اور ایک ہزار 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار281 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 681 افراد کورونا سے صحتتیاب ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار901، خیبر پختونخوا 71 ہزار490، سندھ 2 لاکھ 57 ہزار 89، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار474، بلوچستان19 ہزار10، آزاد کشمیر10 ہزار22 اور گلگت بلتستان4 ہزار 955 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔