سینیٹ الیکشن میں بظاہرلگ رہاہےکہ ادارےغیرجانبدار ہیں، بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بظاہر لگ رہا ہے کہ ادارے نیوٹرل کردار ادا کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تعداد میں کمی کے باوجود حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور سب سے کہہ رہے ہیں گرتی دیوار کو ایک دھکا اور دو۔

بلاول بھٹو نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بظاہر لگ رہا ہے کہ ادارے نیوٹرل کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اداروں کے نیوٹرل کردار کو ویلکم کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کو کوئی غیر جمہوری مدد نہیں ملے گی۔

بلاول کا کہنا تھاکہ شارٹ ٹرم ہدف حکومت کا خاتمہ اور لانگ ٹرم ہدف جمہوریت کی بالادستی ہے۔