پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج رائے ونڈ جائیں گے

ویب ڈیسک (لاہور)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج رائے ونڈ آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات ہوگی۔

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کا وفد کےہمراہ دوپہرساڑھے 12 بجے رائیونڈ آئیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما بھی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔