این اے 75 ضمنی انتخاب میں بےضابطگیوں سےمتعلق الیکشن کمیشن آج اہم سماعت کرےگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں بےضابطگیوں کا معاملہ،ضمنی انتخاب میں بےضابطیوں سے متعلق الیکشن کمیشن آج اہم سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی سے ضمنی انتخاب کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نےریکارڈ کا جائزہ لینے کے لئے پی ٹی آئی امیدوار کو اپنے پولنگ ایجنٹس کے فارم 45 کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار فارم 45 کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کراچکی ہیں۔

الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی امیدوار کے فارم 45 کا موازنہ کرے گا۔

گذشتہ سماعت میں مسلم لیگ ن نےالیکشن کمیشن سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کی تھی ، جس پر چیف الیکشن کمشنرنےپی ٹی آئی امیدوار سے تمام تفصیلات طلب کر لیں۔