download 2 17

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سےمتعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

کیس کی سماعت دن 12 بجے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

گزشتہ روزن لیگ،پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور سندھ بار کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ خفیہ بیلٹ سے متعلق حتمی فیصلہ پارلیمان نے ہی کرنا ہے اور اگر آئین میں خفیہ بیلٹ کا کہا گیا ہے تو ایسا ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں، دکی میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق