PBC

پاکستان بارکونسل کی ہڑتال،وکلاکوعدالتوں میں نہ جانیکاحکم

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان بار کونسل کی کال پر 25 فروری ملک بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ اور پڑتال جاری ہے۔ عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا کو سخت نتئاج کی دھمکی دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ایف 8 کے علاقے میں غیر قانونی تجاوازت اور ہائی کورٹ پر دھاوے کے جرم میں وکلا کی گرفتاریوں کے خلاف بار کونسل کی آج ملک بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

سیکریٹری بار کونسل سہیل اکبر چودھری کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ جو بھی وکیل آج عدالت پیش ہوا وہ اپنی ذمہ داری پر پیش ہوگا جو وکیل عدالتوں میں پیش ہوگا اس کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ میں کسانوں کا احتجاج،پارلیمنٹ کا گھیراؤ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے داخلی دروازوں پر وکلاء جمعرات کی صبح سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں وکلاء ہڑتال کے باعث عدالتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جب کہ اضافی نفری کو بھی عدالت کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا ہے۔