833347 3088652 blastt updates 360x280 1

افغانستان: منی وین دھماکےسے تباہ،10 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(کابل) ہمسایہ ملک افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں منی وین میں آگ لگ گئی جس سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر

اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ منی وین میں موجود اہلِ خانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔ سفر کے دوران گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی اور پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق انجن میں پانی داخل ہونے کے باعث گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا جس کا انجن پھٹ گیا۔ گاڑی میں آگ لگنے کے باعث 3 کمسن بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی جس کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد جانبر نہ ہوسکے۔ دولہا دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کے باعث خوفناک حادثے سے محفوظ رہے۔