سینٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل ، خصوصی ہدایات جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کردیں ، جس میں کہا پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور تین مارچ کو سینٹ انتخابات کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر کسی سے ملاقات نہیں کریں گا، پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔ جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبز اور اقلیت کےلیےزرد رنگ کےبیلٹ پیپرزہوں گے، بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ درج ہوں گے۔

واضح رہے پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ پنجاب سے بائیس، خیبرپختونخوا سے اکتالیس اور بلوچستان سے چھتیس امیدوارسینیٹ کےمیدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ۔