shibli 1

الیکشن میں دھاندلی ن لیگ کا وطیرہ ہے،شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ من پسند نتائج پرانے پاکستان میں ہوتا تھا لیکن نئے پاکستان میں شفاف اورغیر جانبدارالیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ایمان ہے جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو انتخابات کو شفاف کرانا ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ہمیشہ دھاندلی کی ہے اور سمجھتی ہے کہ الیکشن جیتنا ان کا پیدائشی حق ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ تمام پریذائیڈنگ افسران سمیت آر او نے بھی اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی تھوس ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسی دلائل میں کوئی ثبوت نہیں دے سکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے 20 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا ن لیگ کا چیلنج قبول کیا تو اب یہ پورے حلقے میں الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ن لیگ کا وطیرہ ہے اور ن لیگ دھاندلی کرنے پر بھی فخر کرتی ہے جبکہ حکومت کے حوالے سے مریم نواز خود کہہ چکی ہیں کہ پی ٹی آئی دھاندلی نہیں کرسکتی ہے۔