217112 1861226 updates 1

ضلع کرم میں دو قبائل کےمابین خون ریزی کا خدشہ ہے،مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک(پشاور)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ضمنی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی کی گئی ہے اسی لیے ہمیں کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں حلقوں پر انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے اورنا اہل امیدوارکوجتوایا گیا۔ الیکشن کمیشن اس معاملے پر نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے نتائج روکے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ سنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ یا تو بے بس ہے یا چاہتے ہیں کہ قبائل لڑیں۔ جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگ جاری ہے اور جنوبی وزیرستان میں دو قبائل میں خونریزی کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ پرانا۔ دھاندلی دھاندلی ہے جس سطح پر بھی ہو لہٰذا الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کرائے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں۔ این اے 75 کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے کیونکہ جہاں آئین خاموش ہوتا ہے وہاں پارلیمنٹ کو کردارادا کرنا ہوتا ہے۔