380886 1018146627

حکومتی ادارے، سیاسی نمائندگان اور والدین لڑکیوں کو اسکول بھیج کر انہیں ان کے حق تعلیم سے محروم نہ کریں- ہمایوں سعید

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے "انسٹا گرام اکاؤنٹ” پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی 2 کروڑسے زائد بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں جبکہ تعلیم سے محروم ان بچوں میں 1 کروڑ سے اوپر یعنی اکثریت لڑکیوں کی ہے

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے، سیاسی نمائندگان اور والدین لڑکیوں کو اسکول بھیج کر انہیں ان کے حق تعلیم سے محروم نہ کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومتی ادارے اور سیاسی نمائندگان پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر اور والدین اپنی بچیوں کو اسکول بھیج کر پاکستان کی ہر بیٹی کا مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں اس لیے اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں، انہیں اس حق سے محروم نہ کریں۔