news 1614195289 4321

سینیٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل معاملہ:کمیٹی نے چاروں سینیٹرز اور ایم پی ایز کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سینیٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل معاملہ ،کمیٹی نے چاروں سینیٹرز اور ایم پی ایز کو آئندہ اجلاس میں بلا لیا۔کمیٹی نے بہرا مند تنگی۔ روبینہ خالد، دلاور خان اور مشتاق احمد کو نوٹس جاری کر دیے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 20 ایم پی ایز کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

تفصیلات کے مطابق سینیٹرز اور ایم پی ایز سے تحقیقات کی جائیں گی۔ پرویز خٹک اور سپیکر قومی اسمبلی کو بلانے کا تا حال فیصلہ نہیں کیا۔ کمیٹیویڈیو سکینڈل میں ملوث افراد سے تحقیقات کے بعد پرویز خٹک اور سپیکر کو بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے اگلے ہفتے کے لیے مبینہ ملوث افراد کو پیش ہونے کے نوٹس بھجوائے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ