Pakistani Senate Elections The Good the Bad and the Ugly 1

سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی واپس لینےکا آج آخری روز

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے۔

تین مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہونگےوفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی ایک جنرل نشست پر پانچ اور خواتین کی ایک نشست پر چار کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

سینیٹ کی جنرل نشست پر وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ محمد علی بخاری اور فرید رحمان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جبکہ ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد اور منیرہ جاوید مرزا جبکہ ن لیگ کی فرح ناز اکبر اور فرازنہ کوثر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی

پارلیمانی ذرائع کہتے ہیں کہ تین مارچ کو اصل مقابلہ وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہوگا۔

واضح رہےاب تک مسلم لیگ (ن) کے بلیغ الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔