890199 loc india

پاک فوج اور بھارتی عسکری حکام کےمابین ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی پراتفاق

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان اور بھارتی فوج کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

مشترکہ مفادات کے حصول اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دونوں ممالک کے اوز نے امن کی تباہی اور تشدد کو فروغ دینے والے بنیادی معاملات اور خدشات کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے باہمی معاہدوں، سمجھوتوں اور ایل او سی سمیت دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی پر 24 اور 25 فروری کی درمیانی رات سے سختی سے عمل درآمد پر اتفاق کیا، ہاٹ لائن گفتگو کے دوران اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال یا غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے ہاٹ لائن رابطے اور بارڈر فلیگ میٹنگ کا موجودہ طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی