Untitled 1 142

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد

ویب ڈیسک (پشاور):سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جیل سپرنٹنڈنٹ خالد عباس کی ہدایت پر ہونیوالے کرکٹ میچ میں قیدیوں سمیت ملازمین نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا کرکٹ ٹورنامنٹ تین ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، اے ٹیم میں قیدیوں کو شامل کیا گیا تھا، جبکہ بی ٹیم میں حوالاتی شامل تھے، جبکہ سی ٹیم میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

پہلا میچ اے اور بی ٹیم کے مابین ہوا جس میں بی ٹیم شکست کھا گئی جبکہ اے ٹیم عاصم کی سربراہی میں کھیل جبکہ ڈپٹی پرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں سی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوا جسے جیل ملازمین پر مشتمل ٹیم نے جیت لیا، فائنل کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ خالد عباس مہمان تھے جنہوں نے آئندہ بھی اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا اور کہا کہ بہت جلد والی بال اور فٹ بال کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے تاکہ قیدیوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ