Pakistani Senate Elections The Good the Bad and the Ugly 1

سینٹ انتخابات: خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

ویب ڈیسک (پشاور): سینٹ انتخابات خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، سینٹ کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار مینا خان آفریدی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، تحریک انصاف کے نجی اللہ خٹک نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست بجھوا دی ہے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر آزاد امیدوار سینیٹر بیرسٹر سیف بھی سینٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے، آزاد امیدوار شکیل آفریدی بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے، پی ٹی آئی کے دوست محمد خان نے جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، آزاد امیدوار نصراللہ خان وزیر بھی کاغذات واپس لینے والو میں شامل ہیں، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیراعلی شکایات سیل کے انچارج دلروز خان بھی دستبردار ہوگئے، خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فرزانہ جاوید بھی انتخابات سے دستبردار ہو گیئں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک